Support Us

گزشتہ 2دنوں سے ملک میں کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی

اہم خبریںگزشتہ 2دنوں سے...

نئی دہلی:دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ملک میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے کورونا وائرس)کووڈ-19( کے انفیکشن سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ یہ تعداد 5,30,723 پر مستحکم ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.15 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جا چکی ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 2309 ہو گئے ہیں اور ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 229 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 47 ہزار 551 ہو گئی ہے۔ ری کوری کی شرح 98.80 فیصد ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطے میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ فعال معاملات میں کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 19 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 19,80,757 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک 26,522 مریضوں کی موت ہوچکی ہیں۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,353 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67,56,119 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,568 ہے۔

Copyright © Primepost Urdu

پابندی کے باوجود ےمن...

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے وےروار کو بتایا کہ پابندی کے باوجود یمن...

پلوامہ ٹیچر کو ایم سی سی کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا گیا

پلوامہ، 16 اپریل: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں منگل کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کرنے پر ایک...

جہلم میں کشتی حادثے میں 4 بچوں سمیت 6 جاں بحق باپ بیٹے سمیت 3 لاپت

سری نگر، 16 اپریل: سری نگر کے مضافات میں منگل کی صبح دریائے جہلم میں ایک کشتی الٹنے سے چار بچوں سمیت کم از...

جہلم میں کشتی حادثے میں 4 بچوں سمیت 6 جاں بحق باپ بیٹے سمیت 3 لاپت سری نگر، 16 اپریل: سری نگر کے مضافات میں منگل...

کنگنا پر سپریا شرینیٹ کے تبصرے کے بارے میں، شائن این سی نے کہا – اب وقت آ ….گیا ہے کہ

سپریا شرینتے کنگنا رناوت: بی جے پی لیڈر شائنا این سی نے کہا کہ فلمی برادری یا فیشن برادری یا کسی دوسرے پیشے سے...

اگر آپ کو اس ویب سائٹ سے باہر پوسٹ ملتی ہے تو Primepost urdu ذمہ دار نہیں ہے۔

spot_img